کورونا کا خوف،لوگ ماسک کے بعد حفاظتی لباس پہننے لگے

کورونا کا خوف،لوگ ماسک کے بعد حفاظتی لباس پہننے لگے

  



اسلام آباد (این این آئی)کورونا کا خوف کے باعث لوگ ماسک کے بعد حفاظتی لباس پہننے لگے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وائرس سے بچاؤ کے لیے مصافحہ کرنے اور ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے کے تجویز دی گئی تھی جس کے بعد دنیا بھر میں لوگ اس وائرس سے بچنے کے لیے مختلف تجاویز پر عمل شروع کر دیا ہے،تمام تر صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر میں لوگ کورونا سے بچنے کے لیے حفاظتی لباس پہن کر اپنے اپنے گھروں سے نکل رہے ہیں جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے لگیں۔سپر مارکیٹ میں ایک شخص حفاظتی لباس کے طور پر خلاء باز جیسا لباس پہن کر خریداری کرتا دیکھا گیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔برطانیہ میں ایک ہیئر ڈریسر کی تصویریں بھی وائرل ہوئیں جنہوں نے اپنے آپ کو سر سے پاؤں تک حفاظتی لباس سے ڈھانپا ہوا تھا تاکہ وہ وائرس کے پھیلاؤ سے بچ سکیں۔برطانوی ماڈل ناؤمی کیمپبیل نے بھی کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والا سوٹ خرید لیا ہے اور باہر نکلنے وقت وہ احتیاط کے طور پر اسے پہن کر نکلتی ہیں۔چین میں ایک خاتون کو ہسپتال میں زرافہ کے کاسٹیوم (لباس) میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پیئر ویڈیو پر بھی جاری کی گئی تھی۔

کورونا کا خوف

مزید : صفحہ آخر /رائے