سندھ کرونا ٹیسٹ کی نئی کٹس خریدنے کیلئے فنڈز جاری کرنے منظوری

سندھ کرونا ٹیسٹ کی نئی کٹس خریدنے کیلئے فنڈز جاری کرنے منظوری

  



کراچی (آئی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے اور یونین کونسلزکو فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی سندھ حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں میں صابن خریدکرعوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منگل کو سکھر قرنطینہ مرکزکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی کابینہ کے متعدد اراکین سمیت انتظامیہ حکام شریک ہوئے، اجلاس سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا گیااس موقع پر وزیراعلی سندھ نے سکھر لیبر کالونی میں زائرین کومکمل سہولتیں دینے،لیبر کالونی سکھر کا ایک بلاک ہسپتال میں منتقل کرنے اور وہاں ایم ایس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، وینٹی لیٹر و دیگر اشیاء کا انتظام کرنیکی ہدایت کی اجلاس میں نئے بلاک میں قائم ہسپتال کو وہاں موجود زائرین کے علاج کی سہولیت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے ہسپتال کیلئے آلات خریدنے کی ہدایت دے دی۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی نئی کٹس خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہدایت کی مریضوں کے سیمپلز کراچی بھیجتے رہیں اور تمام زائرین کی مکمل میڈیکل ہسٹری رکھیں۔وزیراعلی نے ڈی سیز کو زائرین کا پتہ شیئرکرکے ایک مہینے کا راشن پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا چیف سیکریٹری راشن پہنچانے کی ہدایت جاری کریں اور جو فنڈز چاہئیں مہیاکریں۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی مراد علی شاہ نے نئے تعمیر شدہ ہسپتالوں کوایک ماہ میں فعال کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کوٹری، نوری آباد،حیدرآباد میں سکھر ماڈل اختیار کرنے خالی لیبر فلیٹس میں آئسولیشن وارڈز بنانے کی ہدایت کردتے ہوئے، کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر عوام کی جانب سے تعاون کو سراہا،اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے یونین کونسل کو فنڈز جاری کرنے، دیہی علاقوں میں صابن خریدکرعوام میں تقسیم کرنے اور صابن کمپنیوں سے سبسڈی پر10 لاکھ صابن خریدنیکافیصلہ کیا گیا۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ آخر /رائے