لاہور، شادی بیاہ کی تقریب، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتار

لاہور، شادی بیاہ کی تقریب، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتار

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پابندی کے با وجود شادی بیاہ کی تقریب، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتار، میاں میر کالونی میں ولیمہ کی تقریب منعقد کرنے پر ملزمان وقاص، محسن اور نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جیا بگا اور ویلنشیا ٹاؤن میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب پر ملزم علی اور شہباز کھوکھر کیخلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی، کبوتر مارکیٹ میں میچ پر جوا لگا کر لوگ اکٹھے کرنے پر پرچہ کاٹا گیا۔ زائد قیمت پر سینی ٹائزر فروخت کرنے پر سروایڈ فارمیسی رائیونڈ اور سی ایس ایچ فارمیسی کینٹ کے مینجر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے سروایڈ فارمیسی کو سیل کر دیا ہے۔

شادی بیاہ کی تقریب

مزید : صفحہ آخر /رائے