زلفی بخاری کے کہنے پر زائرین کو ملک میں داخل کیا گیا: خواجہ آصف

زلفی بخاری کے کہنے پر زائرین کو ملک میں داخل کیا گیا: خواجہ آصف

  



اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایران سے آنے والے زائرین کو تفتان سے اندرون ملک آنے کی اجازت دی تھی۔ منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث چین سے طلبا نہیں لائے گئے لیکن تفتان کے راستے لوگوں کا سیلاب آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے زائرین کو تفتان سے پاکستان آنیکی اجازت دی، اب یہ قافلے کہاں ہیں اور کن شہروں میں ہیں کچھ پتا نہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کوروناوائرس سے نمٹنے کی اہلیت ہی نہیں ہے، پورے ملک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے اور اس کا کوئی سراغ ہی نہیں مل رہا۔الزام کی وضاحت کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے تفتان سرحد پر موجود زائرین کو ملک میں داخلے کیلئے وزیراعلی بلوچستان سے کبھی بات نہیں کی۔زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وہ زائرین کے معاملے پر کسی ادارے یا کسی فورم پر اثر انداز نہیں ہوئے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے اکھٹے ہوکر لڑنے کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ آخر /رائے