کے پی میں کرونا مریضوں کو مفت راشن بیمار بزرگ ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان

کے پی میں کرونا مریضوں کو مفت راشن بیمار بزرگ ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان

  



پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا حکومت نے 50سال سے زائد عمر کے سنگین بیمار ملازمین کو 15دن کی چھٹی دینے، صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کو مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا۔وزیر صحت، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 50سال سے زائد عمر کے سنگین بیمار ملازمین کو 15دن کی چھٹی دی جائے گی، ضلع خیبر لیوی سینٹر شاہ کس میں 150بستروں کا علیحدہ سینٹر قائم کیا جائے گا۔اجلاس میں انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ طورخم سے واپس آنے والے مشتبہ کیسز کو مذکورہ سینٹر منتقل کیا جائے۔ اجلاس میں اہم ضروری بھرتیوں کے علاوہ تمام بھرتیوں کی منسوخی کا بھی فیصلہ کیا گیاجبکہ محکمہ ریلیف خیبر پختون خوا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی محمود خان نے کرونا وائرس کے مریضوں کو مفت راشن دینے کا اعلان کر دیا ہے، راشن وائرس سے متاثرہ مریض کے اہل خانہ کو دیا جائے گا۔ مفت راشن انہیں دیا جائے گا جو سرکاری قرنطینہ میں ہیں، یہ راشن 20کلو آٹا، 10کلو چاول، 10کلو چینی،5کلو دال، دودھ وغیرہ پر مشتمل ہے۔

مفت راشن

مزید : صفحہ آخر /رائے