خواجہ برادران نے طویل قید کاٹی، جمہوریت کو استحکام بخشا،رانا ظفر اقبال

خواجہ برادران نے طویل قید کاٹی، جمہوریت کو استحکام بخشا،رانا ظفر اقبال

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم پنجاب کے صدر رانا ظفر اقبال ایڈووکیٹ کا کہناہے کہ خواجہ برادران نے طویل قید و بند برداشت کرکے جمہوریت کو استحکام بخشا، سپریم کورٹ کا ان کی رہائی کا حکم نیازی سرکار اور نیب کی فسطائیت کی دلیل ہے،انہوں نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ جھوٹے مقدمات کے منطقی انجام نے نام نہاد احتساب کا پول کھول دیا ہے، اپنے جھوٹے مقدمات کی طرح جلد ہی اس جھوٹے مینڈیٹ والی حکومت کی سلیکشن کا پول بھی کھلنے والا ہے، خواجہ برادران کو ان کی ملکی تعمیر و ترقی کے لئے کی گئی کاوشوں کے جرم میں بے قصور جیل میں رکھا گیا۔

رانا ظفر اقبال

مزید : صفحہ آخر /رائے