جوڈیشل افسران معیاری انصاف کی فراہمی کا اہم جزو، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

جوڈیشل افسران معیاری انصاف کی فراہمی کا اہم جزو، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ کے افسروں نے الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان بھی موجود تھے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے افسران و ملازمین نے ہمیشہ ان کا بھرپور ساتھ دیا،افسر عدالت عالیہ لاہور کا اہم حصہ ہیں اور افسرو ملازمین کی شبانہ روز محنت کے بغیر معیاری انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے افسروں کی جانب سے چیف جسٹس مامون رشید شیخ کو گلدستہ پیش کیاگیا، بعدازاں چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ سبزہ زار میں جشنِ بہاراں کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا،ملاقات کرنے والوں میں لاہورہائی کورٹ کے رجسٹرار اشترعباس، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ریحان بشیر، سیشن جج ہیومن ریسورس ساجد علی اعوان، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالناصر، ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر، ایڈیشنل رجسٹرار شبیر شاہ، ایڈیشنل رجسٹرار محمد رفیق، ایڈیشنل رجسٹرار صائمہ مشتاق اور ایڈیشنل رجسٹرار محمد جمال سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے،لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر مامون رشید شیخ آج 18مارچ کو اپنے عہدہ سے ریٹائر ہورہے ہیں جبکہ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کل 19مارچ کو لاہورہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پراپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے،گورنر پنجاب ان سے حلف لیں گے۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ آخر /رائے