گاڑیوں کی درآمد پر پابندی، اٹارنی جنرل معاونت کے لئے طلب

گاڑیوں کی درآمد پر پابندی، اٹارنی جنرل معاونت کے لئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لئے طلب کرتے ہوئے استفسارکیا ہے کہ حکومتی موجودہ پالیسی کیا ہے اور اس سے کیا فوائد حاصل ہو رہے ہیں، عدالت کی معاونت کی جائے،وفاقی حکومت امپورٹ پالیسی سے متعلق بھی آئندہ سماعت پرعدالت کو آگاہ کرے،فاضل جج نے مزیدریمارکس دیئے کہ اکنامک فری زون بنانے سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا؟ اس پر بھی عدالت کی معاونت کی جائے، درخواست گزار آل پاکستان موٹر ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر کے گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کی، غیر ملکی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی سے مقامی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، حکومت مقامی سطح پر تیار گاڑیوں کی قیمتیں مستحکم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، وزیراعظم پاکستان میں فری اکنامک زون بنائیں،پاکستان میں فری اکنامک زون بنانے سے معیشت کو ڈیڑھ سو ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا،عدالت سے استدعاہے کہ غیر ملکی گاڑیوں کی درآمد کی پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔
معاونت طلب

مزید :

صفحہ آخر -رائے -