فیروز والہ، ڈاکو وں نے 18سالہ رکشہ ڈرائیور قتل کر دیا

فیروز والہ، ڈاکو وں نے 18سالہ رکشہ ڈرائیور قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٰٖٖفیروز والہ (نمائندہ پاکستان)پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے قریب ڈاکوؤں نے رکشہ ڈرائیور نوجوان کو ہلاک کر کے رکشہ نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔بتایا گیا ہے چوک گنج اچھرہ لاہور کا رہائشی عمیر علی 18 سالہ رکشہ ڈرائیور ہے جو گزشتہ روز سواریاں لے کر رکشہ پر آیا نا معلوم افراد نے اسے نورے والہ روڈ ویران جگہ پر لے جا کر اسے قتل کر کے اس کی لاش سڑک کے نیچے پھینک کر رکشہ لے کر فرار ہو گئے فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بجھوا دی پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا نوجوان رکشہ ڈرائیور عمیر علی کے قتل کی اطلا ع جب ان کے گھر پہنچی تو وہاں پر کہرام مچ گیا اور اہل خانہ رشتہ دار ڈھاڑیں مار کر روتے رہے۔
ڈرائیور قتل

مزید :

صفحہ آخر -رائے -