جامعہ اسلامیہ کے بانی و شیخ الحدیث مفتی محمد خان قادری سپرد خاک

جامعہ اسلامیہ کے بانی و شیخ الحدیث مفتی محمد خان قادری سپرد خاک

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)محقق العصر،جامعہ اسلامیہ کے بانی و شیخ الحدیث سینکڑوں کتابوں کے مصنف،شہرہ آفاق تفسیرقرآن ”تفسیر کبیر“کے مترجم اور ہزاروں علماء کے استادحضرت علامہ مفتی محمد خان قادری کوسپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ دارالعلوم جامعہ اسلامیہ کے قریب جوہر ٹاؤن میں مرحوم کے صاحبزادے مولانا محمدفاروق قادری نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں علامہ قاری محمد زوار بہادر، سید محمد صفدر گیلانی، حافظ عبدالستار سعیدی، صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، صاحبزادہ حامد رضا،ڈاکٹر راغب نعیمی، حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی،میاں محمد حنفی سیفی،پروفیسر محمد معاذ،مولانا نصیر احمد شرقپوری، مولانا عبدالمالک،مولانا سلیم اعوان،علامہ سعید احمد نعیم،حافظ لیاقت علی رضوی،مفتی محمدنعیم جاوید نوری،علامہ نذر احمد سعیدی،مفتی جمیل احمد رضوی،مولانا محمد منشاء تابش قصوری،جسٹس (ر) نذیر اختر،مولانا مفتی حسیب احمد قادری،مولانا مقصود احمد،پیر سلطان فیاض الحسن،خرم نواز گنڈا پور،ڈاکٹر کریم خان،ضیاء الحق نقشبندی،مولانا محمد انور شاہ، صاحبزادہ محمد اکرم فیضی،قاری محمد شوکت،مولانا اشرف علی سعیدی، حافظ غلام مصطفی نقشبندی، مولانا خادم حسین نقشبندی،مولانا نعیم عارف نوری،ڈاکٹر خادم حسین خورشید،پیر رانا محمد ارشد،صاحبزادہ بشیر احمد یوسفی،صاحبزادہ طارق شریف زادہ کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں علماء و مشائخ، عوام اہلسنّت اور تمام مکاتب فکر کے علماء و قائدین نے شرکت کی۔مفتی محمد خان قادری کی تدفین ان کے دارالعلوم جامعہ اسلامیہ میں کی گئی،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج صبح10بجے جامعہ اسلامیہ جوہر ٹاؤن میں ہوگی۔

سپرد خاک

مزید : صفحہ آخر /رائے