سینی ٹائز ر مہنگے داموں فروخت کرنے پر فارمیسی سیل، تجاوزات مافیا کا سامان ضبط

سینی ٹائز ر مہنگے داموں فروخت کرنے پر فارمیسی سیل، تجاوزات مافیا کا سامان ضبط

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری،گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے اپنی اپنی تحصیلوں کارروائیاں کیں جس میں تحصیل رائیونڈ میں سرویڈ فارمیسی کے مینجر احسان علی اور تحصیل کینٹ میں سی ایس ایچ فارمیسی نے ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔لیک سٹی میں واقع سرویڈ فارمیسی اور تحصیل کینٹ میں سی ایس ایچ فارمیسی پر کارروائیاں کی گئیں۔ہینڈ سینی ٹائزر کو زائد قیمت پر فروخت کرنے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔سرویڈ فارمیسی پر ہینڈ سینی ٹائزر 1050 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ سینی ٹائزر کی قیمت 630 روپے ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ سرویڈ فارمیسی اور سی ایس ایچ فارمیسی کے مینجر کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں اورسی ایس ایچ فارمیسی کو سیل بھی کروا دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ففتھ جنریشن سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس سرگرمیاں جاری تھیں۔انہوں نے ففتھ جنریشن سپورٹس فٹنس کملپلیکس کو کورونا وائرس کے حوالے سے بند کروا دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے مال روڈ برانچ سٹرکچر جم کو کھلا ہونے پر بند کروایا۔ڈی سی لاہور دا نش افضال نے کہا کہ ففتھ جنریشن سپورٹس فٹنس کمپلیکس اور سٹرکچر جم کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر بند کروایا گیا۔

فارمیسی سیل

لاہور (جنرل رپورٹر)کمشنرلاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت“ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیرنگرانی انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن راوی زون اسکواڈ نے مصری شاہ سے تجاوزات کا سامان ایک ٹرک میں لاد کر سٹورمیں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ کیا۔ سمن آباد زون اسکواڈ نے تجاوزات کا سامان ایک ٹرک ضبط کر کے 2000روپے جرمانہ کیا۔ اسی طرح داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے مزنگ چونگی سے تجاوزات کا سامان ایک ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیااور ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ کیا۔عزیزبھٹی زون اسکواڈ ضبط شدہ سامان پر 5500روپے جرمانہ کیا۔ اسی طرح نشتر زون اسکواڈ نے گرین ٹاؤن قادری چوک سے تجاوزات کاصفایا کر کے سامان ضبط کر دیا۔شالامار زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 5000روپے جرمانہ کیا۔واہگہ زون اسکواڈ نے تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔

علامہ اقبال زون اسکواڈ نے ملتان روڈ کینال روڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔گلبرگ زون اسکواڈ نے گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ کیا۔ اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 06ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 26,500 روپے جرمانہ عائد کیا۔مزید برآں ”شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم“ کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے عملہ نے کارروائی کی۔ عزیزبھٹی زون اسکواڈ نے فتح گڑھ کے علاقہ سے 05مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے۔شالامار زون اسکواڈنے وسن پورہ سکیم نمبر 02کے علاقہ سے 11جانور قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے۔

تجاوزات پر جرمانے

مزید : میٹروپولیٹن 1