اسلام آباد ہائیکورٹ،رہنماجے یو آئی اکرم خان کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ،رہنماجے یو آئی اکرم خان کی ضمانت میں توسیع

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعیت علماء اسلام کے رہنما اکرم خان کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کردی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جے یوآئی رہنما اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق کیس پر سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے عدالت میں سربمہر رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کا نام شامل کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ رپورٹ چیئرمین نیب کی منظوری سے بنی؟چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے آپ نے جسٹس عامر فاروق کا نام رپورٹ میں کیوں ڈالا کیا آپ عدالت کو سکینڈلائز کرنا چاہتے ہیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی بھی جج بلیک میل نہیں ہو سکتا، اگر ڈپٹی کمشنر کو گھر الاٹ ہوتا ہے تو اس میں کرائم کیا ہے؟ عدالت نے اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کی پیش کردہ رپورٹ کو چیئرمین نیب سے منظوری کا جواب بھی مانگ لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید : پشاورصفحہ آخر