انڈس موٹر کمپنی کے زیر اہتمام کیریئر ڈے کا انعقاد

  انڈس موٹر کمپنی کے زیر اہتمام کیریئر ڈے کا انعقاد

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) نے پاکستان کے تین اہم ریجنز میں فعال اپنے تینوں ٹویوٹا ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام (T-TEP) اداروں میں کیریئر ڈے (Career Day)پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا مقصدنوجوان نسل کو آٹوموبائل کی جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں مفید کردار ادا کرسکیں۔ T-TEP پروگرام ڈیلرز کی ریکروٹمنٹ سرگرمیوں اور سیل سروس نیٹ ورک کے بعد ٹویوٹا کی صلاحیتوں کو نئی جہت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔۔ٹویوٹا نے1970 کی دہائی میں عالمی سطح پر اپناT-TEP (ٹویوٹا ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرام) شروع کیا تھا جس کا اب پوری دنیا میں اپنی موثریت کے باعث اعتراف کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علی اصغر جمالی، سی ای او آئی یم سی نے کہا ”ہماری آٹوموبائل انڈسٹری وقت کے ساتھ ترقی کررہی ہے اور موجودہ ہنرمندی کے ترقیاتی پروگراموں میں معیار کو بڑھانے اور مطابقت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ہم T-TEP پروگرام کے ذریعے طالب علموں کی مہارت کی سطح کو بڑھانے اور انہیں ملازمتوں کے بہتر مواقعوں کی فراہمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں T-TEPکے تینوں اداروں کے قیام سے اب تک ہارڈ ویئر کی تربیت(مقامی اینڈ امپورٹڈ)، ایس ایس ٹی از، تکنیکی لٹریچر اور تربیت کے اخراجات کی صورت میں تینوں اداروں کو 74.36 ملین روپے کی مجموعی مالی امداد فراہم کی گئی۔ رواں سال، 115 امیدواروں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، لاہور جو T-TEP کا پہلا ادارہ اور اس کا قیام ستمبر 2000میں لایا گیا ہے۔

کیریئر ڈے

مزید : میٹروپولیٹن 1