صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پرہینڈ واش کاؤنٹرز قائم

    صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پرہینڈ واش کاؤنٹرز قائم

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہورکورونا وائرس خلاف متحرک ہیں۔تحصیل سٹی میں مختلف پوائنٹس پر ہینڈ واش کاؤنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں اورہینڈ واش کاؤنٹرز کورونا وائرس کے سلسلے میں قائم کروائے گئے ہیں۔ان پوائنٹس پر آنے والے لوگ ہینڈ واش کر سکتے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے تحصیل سٹی میں مختلف پوائنٹس پر اپنی نگرانی میں ہینڈ واش کاؤنٹرز قائم کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں ہاتھ بار بار دھوئیں اورہاتھ صابن سے دھوئیں، سینسٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ہینڈ واش پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1