مہمند، تحصیل یکہ غنڈ میں کمرے میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی

مہمند، تحصیل یکہ غنڈ میں کمرے میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل یکہ غنڈ میں کمرے میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی۔ کمرے میں پڑا سامان مکمل طور پر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگی تھی۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ گاؤں شنو غنڈوں میں کل رات نصرا علی ولد زرین خان نامی شخص کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں نصر اعلی ولد زرین خان برُی طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی کو فوری طور پر پشاور کے ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگی تھی۔ آگ لگنے کی وجہ سے کمرے میں موجود تمام قیمتی سامان بشمول 3 تولے سونے کے زیورات اور 50 ہزار نقد روپے بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔ جبکہ اس دوران کمرے کی چھت بھی گر گئی جس سے زیادہ نقصان ہو گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر