بچوں کی بہتر تربیت ہی بہترین مستقبل ہے، مہیندر پال سنگھ
لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں انسانی حقوق و اقلیتی امور کے پارلیمانی سیکرٹری مہیندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ بچوں کی بہترین تربیت ہی ان کا بہترین مستقبل ہے ہمیں ان کی تربیت میں مثبت پہلوؤں کو مدِ نظر رکھنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام بحریہ ٹاؤن کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو محنت کے ساتھ ساتھ اللہ پر یقین کامل بھی رکھنا چاہیے دراصل اللہ کے حکم سے ہی انسان کی کامیابی کے راستے ممکن ہوتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبا میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ اس موقع پر ننھے بچوں نے خاکے اور نغمے پیش کیے جن کو خوب سراہا گیا۔
مہیندرپال سنگھ