جامن کے کاشتکاروں کو کھاد کا متناسب استعمال کرنے کی ہدایت

جامن کے کاشتکاروں کو کھاد کا متناسب استعمال کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد (اے پی پی) محکمہ زراعت نے باغبانوں و کاشتکاروں کو جامن کے پودوں کیلئے کھاد کا متناسب استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ آج کل جامن کے پودوں کی افزائش نسل تیزی سے جاری ہے لہٰذا مذکورہ افزائش نسل کو مزید سودمند بنانے کیلئے پودوں کو فوری متناسب کھاد فراہم کی جائے جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبر کی 20سے 30کلوگرام گلی سڑی کھاد فی پودا جبکہ بڑے پودوں کو 50سے 55کلوگرام گوبر کی گلی سڑی کھاد فی پودا ڈالنے کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -