رستم میں غیر معیاری آئس کریم سر عام فروخت ہونے لگے
رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں غیر معیاری آئس کریم سر عام فروخت ہونے لگے،کورونا وائس کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کا خدشہ،فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل رستم کے مختلف بازاروں میں موسم سرما ختم ہوتے ہی غیر معیاری اور دو نمبر آئس کریم کی سپلائی دکانداروں کو شروع ہوگیا ہے جس کوتحصیل رستم کے بازاروں کیساتھ ساتھ دیہات کے دکاندار سرعام بچوں پر فروخت ہونے لگے اس موسم میں غیر معیاری اور دونمبر آئس کریم کھانے سے بچوں کی قوت مدافعت کم ہونے کا خدشہ پیدا ہونے، کورونا وائرس حملہ کے علاوہ بچوں میں مختلف بیماریاں جیسے فلو، نزلہ، زکام، کھانسی،بخار اور دیگر امراض لاحق ہو سکتے ہیں، تحصیل رستم کے عوامی حلقوں نے کے پی کے فوڈ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سے فوری طور پر رستم بازار سے غیر معیاری اور دونمبر آئس کریم فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کمسن بچے کورونا اور دیگر امراض سے محفوظ ہو سکیں۔