ایس این جی پی ایل صارفین کی سہولت کیلئے خدمات جاری رکھے گا

  ایس این جی پی ایل صارفین کی سہولت کیلئے خدمات جاری رکھے گا

  



لاہور(پ ر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے گیس صارفین کیلئے اہم اعلان کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے باوجود ایس این جی پی ایل اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔ سوئی ناردرن کے تمام کسٹمرسروس سینٹرز عوام کی سہولت کیلئے معمول کے مطابق24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ گیس صارفین کی شکایات ومسائل کا ازالہ ون ونڈو کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے تمام دفاترمعمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجا م دیتے رہیں گے۔

مزید : کامرس