جے ایچ ڈبلیو او کی کارکردگی شاندار ہے، سبین میمن

جے ایچ ڈبلیو او کی کارکردگی شاندار ہے، سبین میمن

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)جن اقوام میں ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ موجود ہو ان کی ترقی و استحکام کی راہ میں کوئی حائل نہیں ہو سکتا۔ چیریٹی کا فروغ قوموں کی بقاء کا ضامن ہے۔تواضع و انکساری انسانوں کی کامیابی اور عظمت کی علامت ہے۔ جوائننگ ہینڈز ویلفیئر آرگنائزیشن JHWO گزشتہ 5 سال سے خدمت کے میدان میں سر گرم عمل ہے۔ ادارے کی کارکردگی طویل،مسلسل اور شاندار ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں JHWOکے پانچویں یوم تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئر پرسن سبین میمن نے ٹیم ارکان کے ہمراہ کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی۔ مقررین نے تنظیم کی گزشتہ5سال میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں اعلی ترین خدمات پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئر پرسن نے بتایا کہJHWO نے ہمیشہ عوامی فلاح اور انسانی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ اپنے محدود وسائل کے باوجود بڑے بڑے تا ریخی کارنامے ہمارے کریڈٹ پر ہیں۔ فلاحی اور با مقصد کاموں کو عملی جامہ پہنانے کے ضمن میں ہماری ٹیم کا ہر رکن پر عزم اور تنظیمی سطح پر منظم ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر