حب الوطنی، فلاحی ریاست کا تصور بیدار کیا جائے، فائق شاہ

حب الوطنی، فلاحی ریاست کا تصور بیدار کیا جائے، فائق شاہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن اور ذاتی مفادات کی ترغیب حکمرانوں نے دی ہے، جس سے ادارے اور بیوروکریسی اس بری عادت کا شکار ہو گئے، اسی وجہ سے کرپشن معاشرتی ناسور بن کر تمام اقدار کو پامال کر رہی ہے، کرپشن نظام حکومت کا حصہ بن چکی ہے، جس کے لئے معاشرتی تربیت،حب الوطنی اور فلاحی ریاست کا تصور بیدار کیا جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ قومی ضمیر تب ہی بیدار ہوتا ہے، جب زندگی کو انسانی فلاح کا محور بنا دیا جائے، حکمرانوں نے اور دُنیا نے ظلم، جبر اور لوٹ مار کا بیج بویا ہے، جس سے ہر وبا پھوٹتی ہے، اُنہوں نے کہا کہ عوام کی بیداری اور اعلیٰ اقدار کے فروغ کیلئے امن ترقی پارٹی سرگرم عمل ہے، قانون سازی اور امیر و غریب کا تصور ختم کر کے معاشرے کو انصاف کا مرکز بنانا ہے، اُنہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ کرپشن اور بے حسی کے خاتمے کیلئے معاشرتی فلاح کا مشن لے کر نکلیں، کوئی اُن کا راستہ نہیں روک سکے گا، اُنہوں نے کرونا وائرس کے خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے قومی مہم کا اعلان کیا جائے تاکہ اس مصیبت اور ناگہانی آفت کا مقابلہ کیا جاسکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر