کورونا وائرس:ڈرائیونگ لائسنس برانچ کورنگی کی احتیاطی تدابیر
کراچی (رپورٹ/ اے حبیب خان)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کرونا وائرس سے بچنے کیلیے سرکاری اداروں نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کردی۔ ڈی ایل کورنگی برانچ نے بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو سرچ کے بعد اندر آنے کی اجازت دی گئی جبکہ تمام افسران اور ماتحت عملے کو ماسکس فراہم کیے گے ڈی ایس پی کورنگی ڈی ایل افضل نور کے مطابق اعلی افسران کی ہدایت اور ایس او پی کے مطابق تمام اسٹاف کو ہدایت دی جاچکی ہے انہوں نے کہا برانچ آنے والے شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جارہی ہے اور سیناٹرز بھی برانچ میں رکھے گے ہیں انہوں نے کہا برانچ میں افسران کو دوران ڈیوٹی از خود محتاط رہنے کی ضرورت ہے