امریکہ میں دس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد

امریکہ میں دس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد

  



واشنگٹن ( بیوروچیف) صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنی ٹاسک فورس کے ہمراہ نئی زیادہ سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ ان ہدایات میں ان ریاستوں میں ریستورانوں اور ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات کو جہاں افراد جمع ہو سکتے ہیں مکمل طور پر بند کر دیا جائے جہاں وائرس کے افراد سے افراد کو منتقل ہونے کے شواہد ملے ہیں وائٹ ہاؤس کی رسپانس کو آرڈینیٹر ڈاکٹر ڈیپورہ برکس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پندرہ روز کیلئے جن گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے انہیں ”قومی ضوابط“ کے طور پر لینا چاہئے۔ ان گائیڈ لائنز کے مطابق دس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی ہے ان ہدایات کے مطابق ریستوران میں کھانا کھانے سے احتراز کیا جائے اور طالب علم سکول کی بجائے فی الحال گھروں پر پڑھائی کریں انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اگر تمام شہری متحد ہو کر احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے تو ہم جلد کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ٹرمپ گائیڈ لائنز

مزید : صفحہ اول