احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کرونا سے لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ،ایرانی سرکاری ٹی وی

  احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کرونا سے لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ،ایرانی ...

  



تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی صحافی ڈاکٹر افروز اسلامی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں سخت اقدامات نہیں اْٹھائے گئے اور عوام نے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر نہ رکھا تو کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن سے منسلک صحافی ڈاکٹر افروز اسلامی نے ملک میں کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکومتی کاوشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہلک وائرس سے لاکھوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ڈاکٹر افروز اسلامی نے اپنے دعوے کے حق میں ایران کی معروف تعلیمی درس گاہ شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا تحقیقی مطالعہ پیش کیا جس میں تین امکانات ظاہر کیے گئے ہیں اول عوام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں تو ایک لاکھ 20 ہزار افراد متاثر ہوں گے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار ہوسکتی ہے۔تحقیقی مقالے کے مطابق دوسری صورت یہ ہے کہ عوام جزوی تعاون کرتے ہیں تو متاثرین کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اور اس صورت میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے تاہم عوام ہدایات پر بالکل بھی عمل نہ کریں تو 35 لاکھ افراد کے ہلاک ہونے کا احتمال ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی

مزید : صفحہ اول