پنجا ب کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک سندھ میں ضبط کئے جانے کا انکشاف

  پنجا ب کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے ماسک سندھ میں ضبط کئے جانے کا انکشاف

  



لاہور(جاویداقبال) پنجاب کیلئے امریکہ سے آنیوالے این95 ماسک کی بڑی کھیپ سندھ حکومت کی جانب سے ضبط کرنے کے بعد مقامی ہسپتالوں میں تقسیم کئے جانے کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کے علاج معالجہ کے وقت استعمال ہونے والے این 95 ماسک کا بحران ختم کرنے کیلئے محکمہ صحت نے امریکی کمپنی تھری ایم کے پاکستان میں موجود ڈسٹریبیوٹر اینکس کو 50ہزار ماسک کا آرڈر دیا،جس کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچی جس کی اطلاع پا کر سندھ حکومت کے حکام ڈریپ کراچی کے ہمراہ پورٹ پر پہنچ گئے اور امریکہ سے آنے والا ساراماسک ضبط کر لیا۔ کمپنی ذرائع کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں این95 ماسک کی اشد ضرورت ہے لہٰذا سندھ حکومت ضبط شدہ سٹاک واپس کرے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور ڈریپ کراچی نے ماسک کا سٹاک واپس کرنے سے انکار کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر ان کو یہ واپس کیا گیا تو وہ پنجاب میں مہنگے داموں فروخت کریں گے۔کمپنی حکام کے مطابق سندھ حکومت کو بتایا کہ یہ سرکاری ہسپتالوں کا سٹاک ہے مگر انھوں نے پھر بھی ماسک واپس نہ کئے۔

انکشاف

مزید : صفحہ اول