علامہ ناصر مدنی اغوا،نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کر کے چھوڑ دیا

علامہ ناصر مدنی اغوا،نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کر کے چھوڑ دیا

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)سوشل میڈیا پر معروف علامہ ناصر مدنی کا اغوا،ملزمان نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق گجرات سے لندن پلٹ نامعلوم افراد نے علامہ ناصر مدنی کو دعا کروانے کا بہانہ بنا کر مدعو کیا تھا،انہیں ایک ریستوران میں کھانا کھلانے کے بعد خفیہ ڈیرے پر لیجایا گیا جہاں دیگر افراد بھی اکٹھے ہو گئے۔تمام افراد نے انہیں برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایاپھر ان سے ان کے سوشل میڈیا کا اکاؤنٹ اور پاس ورڈ لے کر تشدد کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی کہ ناصر مدنی کو کرونا وائرس ہو گیا ہے ان سے اب کوئی ملاقات نہ کرے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر مدنی نے اپنے جسم اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات دکھائے۔انہوں نے میڈیا سے توسط سے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ انہیں انصاف دلوایا جائے۔

ناصر مدنی تشدد

مزید : صفحہ اول