کرونا کے خاتمے تک سیاسی بیان بازی نہیں کریں گے،فیاض چوہان

  کرونا کے خاتمے تک سیاسی بیان بازی نہیں کریں گے،فیاض چوہان

  



لاہور(این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کروناجیسی عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو بحیثیت قوم مل کرکام کرنا ہو گا،کرونا کے خاتمے تک بزدار حکومت کسی قسم کی سیاسی بیان بازی اور پوائنٹ سکورنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ آزمائش کے موقع پر منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں خواری اور جوابدہی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ جیسے ہم نے دہشتگردی کو شکست دے کر دنیا کے سامنے جرات و بہادری کی مثال قائم کی ویسے ہی پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ بھی جیتے گا۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول