کورونا وائرس کے پیش نظر ملائیشین حکومت کاانٹرنیشنل پروازیں معطل کرنیکا فیصلہ

  کورونا وائرس کے پیش نظر ملائیشین حکومت کاانٹرنیشنل پروازیں معطل کرنیکا ...

  



لاہور(این این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر ملائیشین حکومت نے تمام انٹرنیشنل پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا، بین الاقوامی پروازیں 18 مارچ سے 31مارچ تک معطل رہیں گئیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، کویت اور قطر کے بعد اب ملائیشیا ء نے بھی بین الاقوامی پروازوں کو معطل کر دیا ہے، بین الاقوامی پروازیں 18 مارچ سے 31مارچ تک معطل رہیں گئیں۔ پابندی کے بعد مالنڈو ائیر کی لاہور کوالالمپور دو طرفہ پروازیں بھی معطل ہو جائیں گئیں، تمام مسافر ٹکٹوں کی ری فنڈز بغیر کسی اضافی چارجز کے کروا سکیں گئے۔اس سلسلے میں ملائشین ایوی ایشن نے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

پروازیں معطل

مزید : صفحہ اول