تمام یورپی ممالک میں داخلے پر پابندی عائد ہونے کا امکان

  تمام یورپی ممالک میں داخلے پر پابندی عائد ہونے کا امکان

  



برسلز (این این آئی)یورپی یونین کے سربراہان مملکت و حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے غیر یورپی شہریوں کے یورپی یونین میں داخلے پر تیس دن کی پابندی عائد کر سکتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے، جس میں اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہو گا۔ ستائیس رکنی یورپی یونین کے زیادہ تر رکن ممالک پہلے ہی جزوی یا مکمل طور پر اپنی سرحدیں بند کر چکے ہیں۔ گزشتہ رات یونان نے ملک بھر میں داخل ہونے والے تمام افراد کو کم از کم چودہ دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی ممالک

مزید : صفحہ اول