کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی بات جھوٹی ہے، ایلکس ہیلز

کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی بات جھوٹی ہے، ایلکس ہیلز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی۔معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروا رہے ہیں، شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔رمیز راجہ کے بیان کے بعد خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا تھا ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔تاہم ایلکس ہیلز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ میرے متعلق جھوٹی خبریں مت پھیلائیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے۔
ایلکس ہیلز

مزید :

صفحہ اول -