حکومت اپنی سمت کا تعین نہیں کر سکی عوام کو کیا ریلیف دیگی،رانا تنویر

حکومت اپنی سمت کا تعین نہیں کر سکی عوام کو کیا ریلیف دیگی،رانا تنویر

  



نارنگ منڈی(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کاغذ کی کشتی میں بیٹھ کر سمندر کا سفر کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی ناکام اور نا اہل ترین حکومت ہے۔ انہوں نے یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما رانا کاشف الرحمان چوہدری فیاض بٹر چوہدری مظہر بٹر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی بد تر صورتحال پر حکمرانوں کی ذہنی حالت پر سوال اٹھنے لگے ہیں، حکومت کی طرف سے عوام کو ملنے والا ریلیف دور بین سے بھی نظر نہیں آ رہا۔ حکومت ابھی تک اپنی سمت کا تعین نہیں کر سکی عوام کو کیا ریلیف دے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں شرح مہنگائی ہر آنیوالے دن کیساتھ اوپر جا رہی ہے جس کے باعث معیشت کی زبوں حالی پر تاجر کمیونٹی اضطراب کا شکار ہے۔

رانا تنویر

مزید : صفحہ اول