ذخیرہ اندوزوں کا تمام سامان غریبوں میں تقسیم کرینگے،مرتضی وہاب

  ذخیرہ اندوزوں کا تمام سامان غریبوں میں تقسیم کرینگے،مرتضی وہاب

  



کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سینی ٹائزرز اور اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی انتہائی غلط ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، سختی کرنی پڑی تو ذخیرہ اندوزوں کا تمام سامان غریبوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نے کرونا وائرس کے خلاف بر وقت اقدام شروع کیے، صوبہ سندھ میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 146ہے۔ مسئلہ کسی ایک شہر کا نہیں ہے یہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، جو بھی فیصلہ ہو وہ ایسا ہو کہ پورے ملک میں نافذ کیا جا سکے۔ شہریوں کو اپنے طور پر بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ ذمے داری کا مظاہرہ کریں۔ پرسکون رہ کر ہی ہم اس وائرس سے موثر انداز میں نمٹ سکتے ہیں، کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ہمیں روز کمانے والوں کو نظر میں رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے واضح کردیا ہے کہ پرچون کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز بند نہیں ہوں گے، صوبہ سندھ کے حوالے سے تفصیلات شہریوں سے شیئر کرتے رہیں گے۔

مرتضی وہاب

مزید : صفحہ اول