میر شکیل الرحمان کی گرفتاری میڈیا پر حملہ کے مترداف ہے،رضوان اللہ

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری میڈیا پر حملہ کے مترداف ہے،رضوان اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار) جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء اور کسان بورڈ کے صوبائی صدر رضوان اللہ نے کہا ہے کہ جنگ جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری ازادی صحافت پر قدغن اور پورے میڈیا پر حملہ ہے میر شکیل الرحمن کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا حکومت اپنی نا اہلی، نالائقی اور کمزوریا چھپانے کے لئے نیب کے ذریعے غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے حکومت آئینہ توڑنے کی بجائے اپنا چہرہ صاف کریں موجودہ حکومت میں تنقید اور برداشت کا کوئی ظرف نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گرفتاری مضحکہ خیز اور صحافت و اظہار رائے پر پابندی ہے جنگ جیو ذرائع ابلاغ کا مستند اور بے باک ادارہ ہے موجودہ حکومت ازاد اور غیر جانبدار میڈیا کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کر رہا ہے مگر پاکستان کے غیور عوام ازاد میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت کی ہر سازش اور حربے ناکام بنا دیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمن کو فوری رہا کیا جائے او حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرکے فوری طور مستعفی ہوجائے انہوں نے کہا کہ میڈیا پر وار حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گی