آل پاکستان قومی گرلز سکواش چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی

آل پاکستان قومی گرلز سکواش چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی

  



اسلام آباد (اے پی پی) آل پاکستان قومی گرلز سکواش چیمپئن شپ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔ خیبر پختنوخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان نے کہا کہ چیمپئن 18 سے 21 مارچ تک ایبٹ آباد میں کھیلی جانا تھی جس میں ملک بھر سے 24 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کرنی تھی۔ اس ایونٹ کے لئے انعامی رقم ایک لاکھ روپے تک مقرر تھی تاہم عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے اس ایونٹ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ حالات بہتر ہوتے ہی ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی