فٹ سال کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں،چودھری منیر

فٹ سال کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں،چودھری منیر

  



اسلام آباد (این این آئی)پنجاب فٹ سال کے جنرل سیکرٹری چوہدری منیر احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں فٹ سال کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کا لانے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں فٹ سال کا کھیل آہستہ آہستہ مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے اور تعلیمی اداروں میں بھی گراس روٹ سطح پر شروع ہوچکا ہے اور تقربیا ہر سکول کی سطح پر اس کھیل کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں، چوہدری منیر نے کہا کہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح فٹ سال کے کھیل پر بھی توجہ دے تاکہ یہ کھیل کو بھی ملکی سطح پر فروغ حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑی ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں ان کے ذریعے ہی دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھائیجا سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی کسی سے کم نہیں بلکہ ہمارے کھلاڑیوں نے ہی عالمی سطح کھیلوں کے میدانوں میں دنیا پر حکمرانی کی ہے، جن میں سکواش، ہاکی، کرکٹ اور سنوکر کے کھیل شامل تھے لیکن محنت نہ کرنے پر آہستہ آہستہ یہ اعزازت ہمارے ہاتھوں سے نکل گئے تھے، سب سے زیادہ بار سکواش کے میدان میں بارہ بار جان شیر خان کو دنیا پر حکمرانی کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے اور اب کبڈی عالمی کپ میں پاکستان بھارت کو ایک سخت مقابلے کے بعد 43-41 پوائنٹس سے شکست دے کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ایک اور سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھیل کی ترقی میں حکومت اور سپانسر کا اہم کردار ہوتا ہے اور سپانسر کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی