باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے تن سازی کی سرگرمیاں 15اپریل تک معطل کر دیں

باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے تن سازی کی سرگرمیاں 15اپریل تک معطل کر دیں

  



اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث تن سازی کے مقابلوں کی تمام سرگرمیاں 15 اپریل تک معطل کر دیں ہیں۔گذشتہ روز انہوں نے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے متعلقہ ایسوسی ایشنز اور محکمہ کو ہدایات جاری کردیں۔

کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر کوئی سرگرمیاں منعقد نہ کروائیں۔ انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث تمام کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کو روکنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی