ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ پاکستان کی جانب سے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سینئر نائب صدر سلمان بخاری اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل یوسف ہارون شرکت کریں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایاکہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے کریں گے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ریمنڈ موکسلے اور ڈائریکٹر فنانس پاون گیمرے سمیت دیگر ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ اسی طرح اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹیڈکے سینئر نائب صدر سلمان بخاری اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل یوسف ہارون شرکت کریں گے۔ اجلاس میں انگلینڈ میں آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ انگلینڈ کے ای این مارٹن جو کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈس ایبلیٹی منیجر ہیں پیش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی