جنوبی چھاؤنی: رنجش کا شاخسانہ، ایک دوست نے دوسرے کی جان لے لی

جنوبی چھاؤنی: رنجش کا شاخسانہ، ایک دوست نے دوسرے کی جان لے لی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں دوست نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے 20 سالہ دوست کو قتل کر دیا،ملزم پستول ریت میں دبا کر فرار۔تفصیلات کے مطابق بھٹہ چوک گلشن کالونی کے رہائشی حسن کا دوستوں حماد وغیرہ سے چند روز قبل جھگڑا ہوا علاقہ معززین نے معاملہ رفع دفع کر کے جھگڑا ختم کرا دیا گزشتہ روز حسن اورحماد وغیرہ کے ساتھ دوبارہ تلخ کلامی ہوگئی جس پر حماد اور اس کے ساتھیوں نے حسن پر فائرنگ کردی،چہرے پر گولیاں لگنے سے حسن شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ملزم حماد کا مشغلہ ہے،پولیس نے ملزم کے والد اور ماموں کو حراست میں لے لیا۔

مزید : علاقائی