چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، سماعت 31مارچ تک ملتوی

چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، سماعت 31مارچ تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کیس میں ملوث ملزم طارق شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو31 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب کو ریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

،گزشتہ روز کرونا وائرس کے پیش نظر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش نہ کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر کا کہناہے کہ ملزمان نے متعدد پلاٹوں کی فائلیں فروخت کیں، نیب یہ تمام رقم سوسائٹی کے اکاؤنٹ سے ملزمان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی رہی، نیب کے تفتیشی کا کہناہے کہ ملزم طارق پر ایک ارب روپے کی مالی خوردبرد کا الزام ہے،ملزمان نے چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی میں متعدد لوگوں سے زمین کے لین دین کے معاملے پر فراڈ کیاہے۔

مزید : علاقائی