ڈکیتی چوری کی واداتیں شہری نقدی سمیت زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  ڈکیتی چوری کی واداتیں شہری نقدی سمیت زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہیئر میں ڈاکو ہاشم کے گھر گھس کر 5لاکھ90 کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،گارڈن ٹاون میں ڈاکو پرویز کے گھر سے 6لاکھ25 ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے،سندر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو اقبال اور فیملی سے 2لاکھ 40ہزار کی نقدی و زیورات، مصطفی آباد سے امانت علی اور فیملی سے ایک لاکھ 15ہزار نقدی و زیورات۔لاری اڈا میں رضا سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 80ہزار۔مغلپورہ میں صدیق سے25ہزار نقدی موبائل فون اور نشتر کالونی سے گن پوائنٹ پر سلیم سے 55ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چور اقبال ٹاؤن، رائیونڈ سٹی، اسلام پورہ سے گاڑیاں، ہنجروال،شمالی چھاؤنی اور بھاٹی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی