ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن کیس،ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

ڈی پی او آفس ساہیوال کرپشن کیس،ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ڈی پی او آفس ساہیوال میں اربوں روپے کی کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث ملزمان عارف حسین سمیت 3 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،عدالت نے اس کیس میں 6 ملزمان کو 31 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے،اس کیس میں 3 ملزمان محمد توہیر، شاہد ریاض اور شفیق احمد کی ہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی جاچکی ہے جبکہ ملزمان عارف حسین، احمد سعید اور محمد علی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

نیب کے پراسیکیوٹر کا کہناہے کہ ڈی پی او آفس ساہیوال میں 360 ملین فنڈز کی خوردبرد ہوئی، ملزمان نے جعلی واؤچرز کے ذریعے پولیس فنڈز میں خوردبرد کی، ملزم احمد سعید اور شفیق احمد کلرک اور اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

مزید : علاقائی