جیلوں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات تیز

جیلوں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات تیز

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کی روشنی میں تمام ریجنز کی جیلوں کے ڈی آئی جیزاور سپرنٹنڈنٹس نے جیلوں میں کورونا وائرس جیسی موذی مرض سے بچاؤ وتدارک کے لئے حفاظتی اقدامات کی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ہرجیل میں 4 عدد ٹمپریچرگن دستیاب ہیں جس سے آنے والے تمام وزیٹرز / ملاقاتیوں اور اہلکاران کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے۔جیل کے اندر جوڈیشل ہوکر داخل ہونے والے نئے اسیران کو ڈیوڑھی میں وصول کرتے وقت میڈیکل آفیسر/پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس کی ابتدائی تشخیص کی بابت چیک کرتے ہیں۔

اگر کسی اسیر میں کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص ہو تو اس کی بیمار ی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھیج دیا جاتا ہے یا پھر جیل میں فوری طور پر قرنطینہ مرکز میں باقی اسیران سے الگ رکھا جاتاہے تاکہ مریض کا مزید علاج ومعالجہ کیا جا سکے۔جیل کے اندر پہلے سے مقید تمام اسیران کو میڈیکل آفیسر / پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس کی علامات کے حوالے سے چیک کیاجارہاہے۔ہر جیل میں کم از کم 4 سیلوں پر مشتمل الگ کورونا وائرس مرکز کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔کورونا وائر س کی علامات کی تشخیص میں بیماری کا شکار مستحق اسیران کومخیر احضرات کی مدد سے صابن اور ماسک مہیا کئے گئے ہیں۔ایسے حولاتی اسیران جو اس مرض میں مبتلا ہے ان کی بابت متعلقہ Learned Trial Court کوتحریری طور پر مطلع کیا جاتا ہے اور کورٹ کی اجاز ت سے اس بات کو یقینی بنایاجاتا ہے کہ ان کے ٹھیک ہونے تک انہیں متعلقہ کورٹ میں پیش نہ کیا جائے۔مین گیٹ سے اسیران کی ملاقات کرنے کے لئے داخل ہونے والے تمام وزیٹرز کو بھی پیرا میڈیکل سٹاف الگ الگ کورونا وائرس کی ابتدائی علامات کی بابت چیک کیا جاتا ہے۔میڈیکل آفیسر/پیرامیڈیکل سٹاف تمام آفیسران و ملازمین کو کورونا وائر س کی ابتدائی علامات کی بابت چیک کرتے ہیں اوراس ضمن میں آگاہی مہم چلا ئی جارہی ہے۔ جیلز سپرنٹنڈنٹس،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ایگزیکٹو اور میڈیکل آفیسران،جیلوں میں تمام آفیسران وملازمین اور مقید تمام اسیران کو کورونا وائرس کی علامات اور بچا% کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کی بابت باقاعدگی سے لیکچردیتے ہیں۔اگر کسی اسیر یا ملازمین کورونا وائرس کی تشخیص ہو تو ایسے اسیر یا ملازم کو جامع رپورٹ فوری طور پر متعلقہ ریجن آفس اورآئی جی پرزنزآفس میں بذریعہ فیکس / ای میل مہیا کی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی