کریم خان کے نئے گیت ”پردیسیا“کی ویڈیوکی سوشل میڈیا پر دھوم

کریم خان کے نئے گیت ”پردیسیا“کی ویڈیوکی سوشل میڈیا پر دھوم
 کریم خان کے نئے گیت ”پردیسیا“کی ویڈیوکی سوشل میڈیا پر دھوم

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکار کریم خان کے نئے گیت ”پردیسیا“کی ویڈیونے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔اس گانے کی شہرت پاکستان سے باہر بھی پہنچ گئی ہے۔”پردیسیا“کی ویڈیو کو عادی پیرزادہ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کی مدھر موسیقی وقاص علی نے ترتیب دی ہے ہے۔

اس ویڈیو کے ڈی او پی حماد ہیں۔کریم خان نے اس گانے میں لیجنڈ استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کریم خان اب تک اپنے چار گیتوں کی ویڈیوز بنا چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میری دیگر ویڈیوز کی طرح ”پردیسیا“کی ویڈیو کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید : کلچر