پاکستانیوں نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ بہادر قوم ہونے کا ثبوت دیا 

پاکستانیوں نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ بہادر قوم ہونے کا ثبوت دیا 

  

تجزیہ ایثار رانا

ہم میں لاکھ خامیاں سہی لیکن ہمارا ماضی کا ٹریک ریکارڈ بتاتا ہے کہ بطور قوم ہم نے خود کو  مشکل گھڑی میں ایک بہادر قوم کے طور پر منوایا ہے۔اس وقت پوری دنیا امتحان سے گذر رہی امیر اور طاقتور ممالک کا حال ہم سے زیادہ برا ہے انسانی تاریخ میں ایسی بھیانک مثال نہیں ملتی۔میری بات لکھ لیں جلد یا بدیر اس وائرس پہ قابو پالیاجائیگا۔لیکن یہ وائرس اپنے پیچھے بہت سے سوال چھوڑ جائے گا۔اسکے پیچھے انسانی لالچ بھی ہو سکتا ہے۔بہرحال ہمارے لئے اس وقت ایک موقع ہے کہ ہم پوری دنیا کے سامنے خود کو دوسروں سے بہتر بہادر اور ذمہ دار قوم۔ثابت کرسکتے ہیں۔دنیا کے پاس جدید وسائل ہونگے ہمارے پاس ایمان جیسی طاقت ہے بس اب امتحان اسی ایمان کا ہے۔میرا یقین ہے اس موقع پر لوگ مہنگائی کرکے اپنا ایمان ضائع کرکے دولت سمیٹ سکتے ہیں اور غریب انسان کی فلاح کرکے اللہ کی رحمتیں پاسکتے ہیں۔فیصلہ اب ہم نے کرنا ہے۔یہاں پاکستانی طبی عملے کو بھی ثابت کرنا ہے کہ پروفیشنل ہونے کے ساتھ وہ ایمان کی دولت سے بھی مالامال ہیں۔ہمیں بطور قوم 'behave' کرنا ہے۔مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ذخیرہ اندوز یاد رکھیں کرونا جیسے وائرس اللہ کی پکڑ ہیں۔سب سے بڑا امتحان دیہاڑی دار لوگوں کا ہے۔امیر تو جیسے جیسے گذار ہی لیگا لیکن اپنے ارد گرد بکھرے غریبوں کا ضرور خیال رکھیں۔قوم کا مورال بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور قوم کوٹھیوں بنگلوں محلوں میں رہنے والوں کا ہی نام نہیں۔یہ جھگیوں کچی آبادیوں گاؤں گوٹھوں میں بسنے والے ہی اصل قوم اور پاکستان ہیں۔

تجزیہ ایثار رانا

مزید :

تجزیہ -