کوہاٹ میں مکان گرنے المناک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق، 5بچے زخمی

  کوہاٹ میں مکان گرنے المناک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق، 5بچے زخمی

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ شہر کے علاقہ محلہ سنگیڑھ میں دو منزلہ مکان گرنے سے میاں بیوی ملبے تلے دب کر جان بحق جبکہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں زخمی‘ علاقہ عوام اور ریسکیو 1122 نے ملبے تلے سے نعشیں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق کوھاٹ کے علاقہ محلہ سنگیڑھ میں دو منزلہ مکان صبح چار بجے کے قریب اچانک منہدم ہو گیا جس کے ملبے تلے آ کر محو خواب عمر فاروق ولد اختر گل اور ان کی اہلیہ اجور سلطان جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے دو بیٹے سلمان بعمر 8 سال اور تین بیٹیاں حنا بعمر 7 سال‘ مریم بعمر 6 سال اور آمنہ بعمر5 سال زخمی ہو گئے علاقہ عوام اور ریسکیو 1122 نے آپریشن کر کے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا مکان گرنے کی وجوہات بارے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ مکان سے ملحقہ اراضی پر مارکیٹ بنائی جا رہی تھی جس کی کھودائی کے باعث مکان ہذا کی بنیادوں کو شدید نقصان پہنچا تھا انہوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالرحمن سے مطالبہ کیا کہ بلااجازت اور بغیر نقشہ کے آبادی کے اندر مارکیٹ بنانے والوں سمیت ٹی ایم او اور اس کے انجینئرنگ سٹاف اور دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا تدارک ہو۔

مزید : صفحہ اول