کوروناوائرس،سندھ حکومت نے معلوماتی ویب سائٹ بنادی

کوروناوائرس،سندھ حکومت نے معلوماتی ویب سائٹ بنادی

  



اکراچی(اسٹاف رپورٹر)کرونا وائرس سے متعلق تمام تر تفصیلات اور متاثرہ افراد سے آگاہی کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے نئی ویب سائٹ لاؤنچ کی گئی ہے۔حکومت سندھ نے کرونا وائرس ویب سائٹ پر کرونا وائرس متاثرین سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی ویب سائٹ پر کووڈ19 کے نام ویب پیج بنایا گیا ہے، جس پر صوبے میں کرونا وائرس مشتبہ مریضوں اور ان میں سے پوزیٹو اور نیگیٹو آنے ٹیسٹس سے متعلق اعداد و شمار دیئے جائیں گے۔عوام سندھ میں کرونا وائرس سے مثاثرین کے بارے میں مکمل اعداد و شمار ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول