اے پی این ایس کا جنرل کونسل اجلاس 31مارچ کو ہوگا

  اے پی این ایس کا جنرل کونسل اجلاس 31مارچ کو ہوگا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے صدر حمید ہارون کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس منعقدہ 17مارچ 2020؁ء کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس 31مارچ 2020؁ء کو اے پی این ایس ہاؤس کراچی میں منعقد کیا جائے گا جس میں سوسائٹی کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات منظوری کیلئے پیش کیئے جائیں گے۔جنرل کونسل سال 2020-2021؁ء کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرے گی جو اگلے سال کیلئے سوسائٹی کے عہدیداران منتخب کریں گے۔ اجلاس میں حمید ہارون (صدر)،سرمد علی(سیکرٹری جنرل)، شہاب زبیری (فنانس سیکرٹری)،بلال فاروقی (روزنامہ آغاز)،مختار احمد عاقل (ہفت روزہ الاخبار)،زاہد سلیم (روزنامہ اوصاف)،عاطف جعفری(روزنامہ سٹی 42)،فوزیہ شاہین(ماہنامہ دستک)،نجم الدین شیخ(روزنامہ دیانت)، شبیر حسین (پندرہ روزہ عبرت)،سید اکبر طاہر (روزنامہ جسارت)،فیصل شاہجہاں (روزنامہ جدت کراچی)،جاوید مہر شمسی (روزنامہ کلیم)، اسلم لغاری (روزنامہ کاوش)، محمد منظور رانا(روزنامہ مشرق کوئٹہ)، مشتاق احمد قریشی (ماہنامہ نئے افق)، سلمان قریشی (ماہنامہ نیا رخ)،مبشر میر(روزنامہ پاکستان لاہور)،فیصل زاہد ملک(روزنامہ پاکستان آبزرور)،عثمان عرب ساٹی(روزنامہ وطن گجراتی)،اور ناصر داد بلوچ (روزنامہ سندھ سجاگ)نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ اول