الزام تراشی کی بجائے اکھٹے ہو کر کرونا سے لڑنے کی ضرورت،زلفی بخاری

الزام تراشی کی بجائے اکھٹے ہو کر کرونا سے لڑنے کی ضرورت،زلفی بخاری

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہاہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اکھٹے ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے۔ذلفی بخاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے کبھی تفتان سے زائرین کو روکنے یا بھیجنے کے بارے میں بات نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی اور ادارے یا فورم پر اس سلسلے میں کسی بھی طرح سے اثرانداز نہیں ہوا۔ذلفی بخاری نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے، ہم حکومتوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اکٹھے ہو کر اس وبا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔

ذلفی بخاری

مزید : صفحہ اول