نندی پورریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

نندی پورریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد
نندی پورریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نندی پورریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مستردکردی گئی ،شریک ملزم شمائلہ محمود ریاض کیانی اور مسعودچشتی کی درخواستیں بھی مستردکردیں،عدالت نے کہاکہ ملزم ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف کے مستحق نہیں ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدلت کے جج اعظم خان نے نندی پور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مستردکردی گئی ،شریک ملزم شمائلہ محمود ریاض کیانی اور مسعودچشتی کی درخواستیں بھی مستردکردی گئیں۔عدالت نے کہاکہ ملزم ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف کے مستحق نہیں ۔یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی استدعا کی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد