بھارت میں دولہے کو سہاگ رات سے قبل ہی اپنی بیوی کی غیر مرد کے ساتھ فحش ویڈیو موبائل پر موصول ، دیکھ کر زندگی ہی الٹ پلٹ ہو گئی

بھارت میں دولہے کو سہاگ رات سے قبل ہی اپنی بیوی کی غیر مرد کے ساتھ فحش ویڈیو ...
بھارت میں دولہے کو سہاگ رات سے قبل ہی اپنی بیوی کی غیر مرد کے ساتھ فحش ویڈیو موبائل پر موصول ، دیکھ کر زندگی ہی الٹ پلٹ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں نئے شادی شدہ جوڑے کی زندگی میں اس وقت بھونچال آ گیا جب دولہے کو سہاگ رات سے قبل موبائل فون پر اپنی بیوی کی غیر مرد کے ساتھ فحش ویڈیوز موصول ہوئیں ، دونوں نے شادی کے کچھ عرصہ کے بعد سہاگ رات منانے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ چکنا چور ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بینگلورو سے تعلق رکھنے والے جوڑا نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا تاہم اب نوجوان اپنے بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جارہاہے ۔سوریش نے بتایا کہ اسے13 دسمبر کو اپنی بیوی کی فیس بک میسنجر پر اخلاق باختہ تصاویر موصول ہوئیں جبکہ انہوں نے سہاگ رات 15 دسمبر کو کرنے کا فیصلہ کر رکھا تھا ۔جس شخص نے فحش تصاویر اور ویڈز بھیجیں تھیں اس نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا کہ لڑکی اس کے ساتھ گزشتہ سات سالوں سے جسمانی تعلقات قائم کیے ہوئے ہے ۔
سوریش نے بتایاکہ اس شخص نے اپنا نام ” راہول “ بتایا اور کہاکہ میری اہلیہ اور وہ جون میں منگنی کے بعد بھی جسمانی تعلقات قائم کرتے رہے ہیں ،راہول نے مجھے بات چیت کے بعد ایک ویڈیو بھیجی جس میں میری اہلیہ اور وہ برہنہ حالت میں غیر اخلاقی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ تھے ۔ سوریش نے بتایا کہ راہول نے مجھے واٹس ایپ پر سادھنا کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے سکرین شاٹس بھی لے کر بھیجے جوکہ 10 سے 12دسمبر کے درمیان ہونے والی گفتگو کے تھے ، ان پیغاما ت میں یہ بات واضح ہو رہی تھی کہ میری بیوی مجھے دھوکہ دینے کیلئے تیار تھی ۔
سوریش نے بتایا کہ وہ اس واقعہ سے بہت ہی زیادہ دل گرفتہ ہو گیاہے اور اہل خانہ بھی شدید صدمے کی حالت میں ہیں ، تاہم بعدازاں سوریش نے اپنی بیوی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور اپنی بیوی کی اخلاق باختہ تصاویر اور ویڈیو ز کی جانچ پڑتال کیلئے درخواست دی ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہول کو گرفتار کر لیاہے جس نے پولیس کے ساتھ خاتون کے ساتھ جسمانی تعلقات کا اعتراف کر لیاہے ۔
سوریش دھوکہ دینے پر اپنی بیوی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، دولہے کا کہناتھا کہ لڑکی کے گھر والے بھی اپنی بیٹی کی ان حرکتوں سے واقف تھے جبکہ مجھے قانونی کارروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔دولہے کا کہناتھا کہ میری اہلیہ نے ایک خط چھوڑا ہے جس میں کہا گیاہے کہ خودکشی کے ذمہ دار میں اور میرا خاندان ہو گا ۔